PDF چاپ نامه الکترونیک
چهارشنبه ۰۲ آذر ۱۳۹۰ ساعت ۱۴:۲۶

 پانچواں نٹ مقابلہ «سیب کی خوشبو»

 

ریڈیو معارف اسلامی جمھوریہ ایران کے گیارہ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک میں سے ایک ہے جو اسلامی معارف کا مروج ہے ۔ یہ ریڈیو خداوند متعال کے لطف وکرم سے قومی بلاکنگ «سیب کی خوشبو» کے چار کامیاب مرحلے منعقد کرنے کے بعد سن 1433 کے محرم وصفر ( نومبر ، دسمبر 2011 ) میں قومی بلاکنگ «سیب کی خوشبو» کا پانچواں مرحلہ منعقد کررہا ہے ۔

 

حسين بن علي – عليهما السلام – انسانوں کیلئے چراغ ھدایت ، کشتیٔ نجات اور ازادی وحریت کی درس گاہ ہیں ، اپ اتحاد ویگانگت کا ایسا مرکز ہیں جہاں فقط مسلمان ہی نہی بلکہ تمام مذاھب کے پیروکار زانو ادب تہ کرتے ہیں ۔

 

سن 61 ھجری میں رونما ہونے والے دنیا کے عظیم سانحے کے اثرات ابھی تک باقی ہے ، عاشورعظمت کا ائینہ ہے ، ماضی ومستقبل کی تصویر ہے ، بلند وبالا پیغام کا حامل ہے جو ھرگز دنیا کی رنگینیوں میں محو نہی ہوسکتا ۔

 

ثقافت عاشوراء کے عمیق مفاھیم اور اس کی قدرت تاثیر کسی پر پوشیدہ نہی اس لحاظ سے ریڈیو معارف مذھبی میڈیا ہونے کی بناء پر جو اسلامی معارف اور اسمانی تعلیمات ودینی اقدار کی ترویج و نشر واشاعت کا عہدے دار ہے مجازی دنیا میں موجود امکانات کو بروکار لاکر اور اس میدان میں فعالیت کیلئے جوانوں میں موجود جذبات سے استفادہ کرتے ہوئے ثقافتی تحریکوں کی ھدایت کرتا ہے تاکہ معرفت حسین اورعاشوراء کو معاشرے میں عام کرسکے ۔

 

پیغام عاشوراء کی ترویج کے سلسلے میں ماحول بنانا اورانٹرنٹ کی دنیا میں مواصلاتی وسائل کا مناسب استعمال ریڈیو معارف کے من جملہ وظائف میں سے ہیں ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے اپنی معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ مجازی دنیا میں ذكر و نام و ياد حسین -عليه السلام- کی لہریں چھوڑ جائیں گے ۔

 

خدا کی عنایتوں سے گذشتہ برسوں کے محرم میں بلاکنگ «سیب کی خوشبو» کا چار مرحلہ منعقد کیا گیا جس نے تقریبا 8500 جوان بلاگرکو اپنی توجہ کا مرکز بنا کراور فارسی بلاکنگ کی دنیا میں ایک لہرپیدا کرکے انٹرنٹ کا استعمال کرنے والوں کیلئے مجازی امام بارگاہ قائم کردی تھی ۔

 

بلاکنگ «سیب کی خوشبو» کا پانچواں قومی مقابلہ پہلی بارتین زبانوں ؛ اردو ، عربی اور انگلش میں اسلامی معارف کی ترویج اور مکتب اھلبیت عصمت وطھارت کی تبلیغ کے غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔  

 

اس مقابلے میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے افراد اپنی نٹ سائٹ ؛ وب بلاگ ، وبسائٹ ، فورم ، گروپ ، ذاتی پروفائلز اورسماجی نیٹورکس وغیرہ میں موضوعی صفحات تین زبانوں اردو ، عربی اور انگلیش میں مقابلے کیلئے ارسال کرسکتے ہیں ۔

 

اس مقابلے میں شرکاء کی قومیت اور تعداد صفحات کی معرفی میں کسی قسم کی محدودیت نہی رکھی گئی ہے ۔

 

دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے مشخصات اورمورد نظر صفحات کے اندراج کیلئے شعبۂ اندراج اسماء میں مراجعہ کریں ۔

 

اسماء کا اندراج

آخرین به روز رسانی در دوشنبه ۲۱ آذر ۱۳۹۰ ساعت ۱۱:۳۴